آسڑیلیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر 7 ویں مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ساتویں مرتبہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا۔لارڈز میں کھیلےگئے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان نیٹ برنٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 58 رنز اسکور کیے، فریا کیمپ نے آخر میں تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنز بنائے، جن میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ، لوسی ہیملٹن، سوفی اور اینابیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے 151 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے جانب سے بیتھ مونی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 49 گیندوں پر 64 رنزبنائے، جب کہ فوبی لچفیلڈ 35 گیندوں پر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا ساتویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح بن گیا۔

Exit mobile version