وینزویلا، کریبین جزائر، امریکہ اور میکسیکو سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وینزویلا، کریبین جزائر، امریکہ، میکسیکو اور براعظم امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ ہوئی، زلزلے کے جھٹکے جاپان تک محسوس کیے گئے۔

وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، 22 منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ہے۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے 284 کلومیٹر مشرق میں تھا، فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی، جبکہ ملک بھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کی جا چکی ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کے ساحل کے قریب اور اس کی گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔

حکام کے مطابق جس علاقے میں زلزلہ آیا وہ سب سے زیادہ خطرے کا زون ہے، جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو زلزلہ زدہ علاقوں میں فضائی انٹیلی جنس جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version