اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے اور صنعتی سرگرمیوں میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی برآمدات کا حجم 16.67 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق نٹ ویئر (Knitwear) کی برآمدات 4.60 ارب ڈالر رہیں، جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 3.97 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسی طرح کاٹن یارن کی برآمدات میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، جہاں 13.35 فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات کا حجم 701.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق ٹیکسٹائل شعبے کی کارکردگی میں بہتری ملکی صنعتی سرگرمیوں اور برآمدی شعبے کے استحکام کی عکاس ہے، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی پالیسیوں اور سہولت کاری کے مثبت اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافے اور صنعتی پیداوار کے فروغ سے ملکی معیشت کو مزید استحکام ملنے کی توقع ہے۔
