اسرائیلی فوج نے غزہ میں رہائشی عمارت پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور آج پھر غزہ سٹی میں کیے گئے اسرائیل فوج کے فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشہ سال جنگ بندی کےبعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں1000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 3 افراد جان سے گئے۔
