مصر کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے پاکستان کی ثالثی کی مسلسل کوششوں کو سراہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مسلسل مذاکرات اور سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے امید ظاہرکی کہ جاری کوششیں فریقین کے درمیان جلد مفاہمت کا باعث بنیں گی، جو دیرپا علاقائی امن اور استحکام میں معاون ثابت ہوں گی۔

Exit mobile version