جام کمال سے سپیک ریفائنری کے وفد کی ملاقات، اہم منصوبے پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے سپیک ریفائنری کے چیئرمین ظفر شیخ کی زیر قیادت ایک وفد سے ملاقات کی، جس میں حب، بلوچستان میں پاکستان کے پہلے ڈیپ کنورژن گرین فیلڈ ریفائنری منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مجوزہ ریفائنری جدید ڈیپ کنورژن ٹیکنالوجی استعمال کرے گی جس سے بین الاقوامی منڈیوں سے حاصل کردہ خام تیل کی مختلف اقسام کو پراسیس کرتے ہوئے معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ پیداوار ممکن ہوگی۔

جام کمال خان نے کہا کہ حکومت ایسی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے جو اقتصادی ترقی، صنعتی جدت، درآمدی متبادل اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنے۔

Exit mobile version