نائب وزیراعظم کا اٹلی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلن نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔محمد اسحاق ڈار نے اطالوی سفیر کو ان کی کامیاب سفارتی مدت کی تکمیل پر مبارکباد دی۔نائب وزیراعظم نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور افرادی قوت کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔سفیر ماریلینا ارمیلن نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران معاونت پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کو سراہا۔

Exit mobile version