سال 2024 سے جاری معاشی اصلاحات کے تحت ٹیکس نظام، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور تجارتی شعبے کو جدید بنانے کیلئے اٹھائے گئے اہم اقدامات نے پاکستان بھر میں کاروباری سہولتوں میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔
ٹیکس نظام میں جدت کے نتیجے میں مالی سال 2025 کے دوران ٹیکس وصولیوں میں چھبیس فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چونتیس ہزار سے زائد ٹیکس دہندگان کو آن لائن بلنگ نظام میں شامل کیا گیا، جبکہ تینتالیس ہزار ڈیجیٹل بلنگ مشینوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا۔
اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ٹیکس چوری کی نشاندہی کے عمل کو بہتر بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اہم صنعتی شعبوں سے اربوں روپے اضافی ٹیکس وصول کیا گیا۔
ڈیجیٹل پاکستان اقدامات کے تحت راست نے مزید پانچ کروڑ افراد اور گیارہ لاکھ کاروباری اداروں تک ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت کو وسعت دی، جس سے صارفین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تیرہ کروڑ تک پہنچ گئی۔
