نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں فیول سبسڈی اسکیم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں علاقائی کشیدگی اور جنگ سے متعلقہ رکاوٹوں کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹر سائیکل
مالکان اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی اعانت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسکیم پر عملدرآمد کی پیش رفت، شفافیت، جوابدہی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کاری کے امور پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پندرہ روزہ بنیاد پر اسکیم کی چار قسطیں پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ مستحق افراد تک زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے مربوط رابطہ اورجوابدہی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ کے دوران جاری کردی جائے گی۔
