پاکستان،اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید اور اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل، سفیر Riccardo Guariglia نے روم میں معاہدے پر دستخط کئے۔
دستخط کی تقریب سے پہلے فریقین نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر جاری دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں ملکوں نے معاہدے کو باہمی اعتماد اور دوستی کا مظہر اور موجودہ دوطرفہ تعاون کے نظام میں ایک اہم اضافہ قرار دیا ۔

Exit mobile version