وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی، جس میں وزارتِ صحت سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر قومی صحت نے شعبہ صحت میں جاری اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے شعبہ صحت میں جاری اصلاحات، پولیو اور ہیپاٹائیٹس جیسے دیگر موذی امراض کے خاتمے کے لیے وزارت کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم کی شعبۂ صحت میں اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کی تعریف
