مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن ٹیم کی جانب سے انتہائی مختصر وقت میں شاندار حج انتظامات پر تعریف کی ہے۔انہوں نے مکہ مکرمہ میں بعد از حج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مناسک حج کے تمام مراحل کے دوران تمام آپریشنز، نگرانی اور جائزہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر مذہبی امور نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے شاندار انتظامات کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے حج کے دوران مثبت رپورٹنگ پر میڈیا کے کردار کو بھی سراہا۔
