خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آج ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے میں چار مزید نئے نادرا دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ شہریوں کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔
گورنر نے کہا کہ ڈی آئی خان گرین فیلڈ ایئرپورٹ کے لیے سولہ سو ایکڑ زمین پر سیکشن 4 نافذ کر دیا گیا ہے، اور اس کی تکمیل کے بعد یہ ملک کے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ڈی آئی خان سے ڈی جی خان روڈ کی دو رویہ تعمیر کے لیے ٹینڈرز مکمل کر لیے گئے ہیں۔
