پاکستان ریلویز نے مسافروں کے لیے ایک نئی اور جدید ٹرین “عوام ایکسپریس” کا آغاز کر دیا ہے، جو پشاور سے کراچی تک سفر کرے گی۔ریلوے حکام کے مطابق اپ گریڈ کی گئی عوام ایکسپریس میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں آٹھ ایئر کنڈیشنڈ کوچز، آرام دہ نشستیں اور مسافروں کی سہولت کے لیے دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو بہتر، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ طویل فاصلے کے سفر کو مزید آسان اور خوشگوار بنانا ہے۔
مسافروں کے لیے ایک نئی اور جدید ٹرین “عوام ایکسپریس” کا آغاز
