پاکستان دوست ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون کواہمیت دیتا ہے،وزیراطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون اور تجربات کے تبادلے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے سینئر سول سروس افسران پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیراطلاعات نے اساتذہ کے تبادلے ،مشترکہ تحقیق اورتربیتی طریقہ کارکی تیاری سمیت دونوں ملکوں کے تربیتی اور استعداد کار کے اداروں کے درمیان شراکت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی سول سروسز کے درمیان ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام کو حالیہ دہائیوں کی اہم پیشرفت قرار دیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کے لئے دوطرفہ روابط انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

Exit mobile version