پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر Jane Marriott نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔وزیردفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اورپاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعمیری روابط جاری رکھنے اور دیرینہ شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ۔
پاکستان ، برطانیہ کا دیرینہ شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
