ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔پاکستان انڈر 19 اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان سیریز 2 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔دورے میں ایک چار روزہ میچ اور چار ایک روزہ میچز شامل ہوں گے۔
پاکستان انڈر 19 اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان واحد چار روزہ میچ 2 سے 5 ستمبر تک آرنڈل میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 9 ستمبر کو آرنڈل میں کھیلا جائے گا۔پاکستان انڈر 19 اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 12 ستمبر کو گلڈفورڈ میں ہوگا۔سیریز کے تیسرے اور چوتھے ون ڈے میچز 14 اور 16 ستمبر کو ورمزلے میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان انڈر 19 نے دسمبر 2025 میں دبئی میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ جیتا تھا۔پاکستان انڈر 19 نے جنوری 2026 میں زمبابوے میں افغانستان اور میزبان زمبابوے پر مشتمل تین ملکی سیریز بھی اپنے نام کی تھی۔پاکستان انڈر 19 نے رواں سال آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پانچ میچز میں تین کامیابیاں حاصل کی تھیں۔
