وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کے لیے قومی سطح پر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹیلی ویژن پر اپنے افتتاحی کلمات میں اسی سطح کی محنت، لگن اورعزم پر زور دیا جس سے ملک ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر اپنی حیثیت حاصل کرنے کے قابل ہوا۔

امریکہ ایران تنازع کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت عارضی جنگ بندی ہے لیکن اس جنگ کے باعث پاکستان سمیت علاقائی ممالک کیلئے بڑی مشکلات و مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

اٹھائیس مئی کو آنے والے یوم تکبیر کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ قوم اس دن کو اس لمحے کے طور پر یاد کرتی ہے جب انیس سو اٹھانوے میں اس روز پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے ڈیٹرنس اور دفاع کے لیے ہیں، جارحانہ مقصد کیلئے نہیں، جس نے ملک کو ایک ذمہ دار جوہری ریاست کے طور پر عالمی سطح پر تسلیم کروایا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کے ایٹمی سفر کے ہیروزکو زبردست خراج تحسین پیش کیا بالخصوص اس پروگرام کو شروع کرنے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور اس کے کامیاب اختتام کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے۔

Exit mobile version