سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں اسرائیلی فوج نے دیگر انسانی ہمدردی کیلئے سرگرم کارکنوں کے ساتھ گلوبل صمود فلوٹیلا کے دوران غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے یونانی حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی معاونت کی۔

اسحاق ڈار نے ترکیہ کی قیادت اور حکومت کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی استنبول واپسی اور وہاں سے پاکستان روانگی میں سہولت فراہم کی۔انہوں نے فلوٹیلا پر سوار انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست اورغزہ کے محصور عوام کے لیے بھیجی جانے والی امداد میں رکاوٹ کی شدید ترین مذمت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

Exit mobile version