نارمل پاسپورٹ کی ڈیلیوری کا وقت 14 دن کر دیا گیا: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نارمل پاسپورٹ کی ڈیلیوری کی مدت 21 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی گئی ہے۔انہوں نے اُمور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج ہوگا۔

وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق امور پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پاسپورٹ کی گھروں کی دہلیز تک ڈلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کیلئے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام انتہائی ضروری ہے۔

Exit mobile version