پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے صحت کے ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے گی تاکہ ان شعبوں کی نشاندہی کی جا سکے جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں صحت کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرصحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی ونجی شراکت داری کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔فریقین نے طبی آلات اور صحت سے متعلق دیگر مصنوعات کی پیداوار، تجارت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

Exit mobile version