محسن اساتذہ کو خراج تحسین، ایم اللہ دتہ جاوید کی باوقار رخصتی

خصوصی تحریر

محکمہ تعلیم ضلع خوشاب کے سرمایہ ء افتخار ہردلعزیز ٹیچرز رہنما ایم اللہ دتہ جاوید مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والےاساتذہ کرام نے مشترکہ طورپر ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں ایکس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب ملک فضل الہی فضل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری سکولز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک شیر بہادر ،ڈپٹی ڈی ای او تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارا، ٹپٹی ڈی ای او تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی، ایکس ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ، ایکس پرنسپل گورنمنٹ کالج نورپور تھل پروفیسر شیخ عبدالطیف ، سینیئر آفیسر نیشنل بینک اف پاکستان محمد ابوبکر ، ایکس ڈپٹی ڈی ای او عبدالرزاق ملک ، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن سی ای او آفس خوشاب سلطان سکندر ملک، سئنیر آفیسر ملک محمد ابوبکر اعوان ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک محمد امتیاز نسیم، عامر خان بلوچ، سینیئر ہیڈ ماسٹرز ملک امتیاز حسین بوڑانہ ، شیخ حافظ محمد عبدالرؤف اور ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو بھی زینت محفل تھے۔

اساتذہ کرام کی امنگوں کے ترجمان ایم اللہ دتہ جاوید کی آمد پر سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ کرام نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا فقید المثال استقبال کیا ۔اساتذہ کرام کا اپنے محسن ایم اللہ دتہ جاوید کے ساتھ اس موقع پر محبت کا اظہار دیدنی تھا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد فہیم الرحمان نے حاصل کی جبکہ نعت بحضور سرور کائنات فخر موجودات سیدنا حضرت محمد مصطفی ا احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کا شرف سجاد رضا بھٹی نے حاصل کیا۔

معروف سرائیکی پنجابی شاعر نگاہ حسین بھٹی کی نقابت کے خوبصورت انداز نے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔

اس موقع پر ایکس ڈی ای او سیکنڈری سکولز ملک فضل الہی فضل ، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملک شیر بہادر، ڈپٹی ڈی ای اوز ظہیر عباس بھٹی ،ملک قیصر عباس کھارا، ایکس ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو، ایکس پرنسپل پروفیسر شیخ عبداللطیف، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک حاجی محمد نواز جسرا، سینیئر ہیڈ ماسٹر سلطان سکندر ملک ، سینیئر ہیڈ ماسٹر شیخ حافظ محمد عبدالروف اور دیگر نے ہردلعزیز ٹیچرز رہنما ایم اللہ دتہ جاوید کو ہمہ پہلو شخصیت اور ایک تہذیب قرار دیتے ہوئے ان کی محکمہ تعلیم ضلع خوشاب کے لیے بھرپور خدمات کی شاندار الفاظ میں خوب پذیرائی کی۔

دوران تقریب سینکڑوں اساتذہ کرام نے ایم اللہ دتہ جاوید کے ساتھ بے پایاں محبت کا اظہار کرتے ہوئے تحائف کی بارش کر دی۔ اس موقع پر سئنیر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول فاروق۔آباد نورپور تھل ملک امتیاز حسین بوڑانہ نے علاقہ کی شاندار روایت کے مطابق ایم اللہ دتہ جاوید کو پگڑی بھی بندھوائی ۔ اپنے محبوب لیڈر کی محبت کے اسیر اساتذہ کرام انہیں پیارومحبت سے بوسے دیتے رہے اور ان کے ساتھ سلفیاں بھی بناتے رہے۔

ٹیچرز کی بے لوث خدمت کی عظیم المرتبت شخصیت ایم اللہ جاوید جب سٹیج پر اظہار خیال کرنے کے لیے تشریف لائے تو ضلع خوشاب کے سینکڑوں اساتذہ کرام نے احتراماً کھڑے ہوکر انہیں بھرپور اپنائیت کااحساس دلایا۔ ان کی اپنے ساتھ بے پایاں محبت دیکھ کر ایم اللہ دتہ جاوید خوشی سے آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ میں زندگی بھر اپ سب کی بے پایاں محبتوں چاہتوں مروتوں اور عزتوں کا مقروض رہوں گا اور حسب سابق ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ کی خدمت کے لیے وقف رہوں گا۔

دوران تقریب نامور شاعر ملک محمد سلیم سعد واگھرہ نے اپنے منظوم کلام کے ذریعے ایم اللہ دتہ جاوید کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ضلع خوشاب کی تاریخ میں کسی بھی ریٹاٹرڈ ٹیچر کے اعزا ز منعقد کی جانے والی یہ شاندار تقریب کئی حوالوں سے منفرد تھی جسے محکمہ تعلیم ضلع خوشاب کی ایک شاندار روایت سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

عہد ساز شخصیت ایم اللہ دتہ جاوید کی ریٹائرمنٹ پر اس خوبصورت تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تحصیل کوآرڈینیشن کمیٹی کےچیف کوآرڈنیٹر ڈاکٹر ملک منیر حسین کلوسینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جوڑا کلاں، کوآرڈنیٹرشیخ حافظ محمد عبدالروف سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چن، ممبران کمیٹی نگاہ حسین بھٹی ڈی ایم گورنمنٹ ہائی سکول پیلووینس،اسد رضا ایس ایس ای گورنمنٹ ہائی سکول نورپور تھل اور میثم تیمار نے بھرپورکردار ادا کیا۔

Exit mobile version