وزیراعظم شہباز شریف دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے دُھادر، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر اہلکاروں نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Exit mobile version