
قومی
ڈپٹی وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
ڈپٹی وزیراعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار نے آج ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت، جنگ بندی اور امریکہ ایران تعلقات کے تناظر میں اسلام آباد کی جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔
ڈپٹی وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے تمام مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور رابطہ ضروری ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس معاملے میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔















