نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو آج پولینڈ کے ہم منصب راڈوسلاو سکورسکی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے مکالمے اور سفارتکاری کے تسلسل کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم نے اسحاق ڈار کو رواں سال جون میں پولینڈ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
