وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے آج نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نارووال پاکستان میں علم کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ نارووال یونیورسٹی میں اس وقت تقریباً چھ ہزارطلبہ زیر تعلیم ہیں جن میں سے چار ہزار خواتین ہیں۔
