بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر غور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بیراموف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال ہوا، جبکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button