پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والا 135 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب اننگز کا آغاز مایوس کن ثابت ہوا جب اوپنر بلے باز شامیل حسین بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سعود شکیل بھی ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، تاہم ریلی روسو نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز 49 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
قبل ازیں کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔
تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 134 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، حسیب اللہ خان 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے، اسامہ میر نے 22، فخر زمان نے 20، عبداللہ شفیق نے 17 جبکہ سکندر رضا نے 15 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹریز کی جانب سے جہانداد خان اور عثمان طارق نے 3،3 ، الزاری جوزف نے 2 جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز نے ایونٹ میں ابھی تک 5 میچز کھیلے ہیں، جن میں 2 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 میچ کھیل کر 2 جیتے اور 4 میں شکست ہوئی۔
واضح رہے کہ ٹیبل پوائنٹس پر پشاوز زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور کی ٹیم ساتویں جبکہ کوئٹہ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔
