محمد اورنگزیب نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کو حالیہ تاریخ کے اہم ترین سپلائی شاکس میں سے ایک قرار دیدیا

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کو حالیہ تاریخ کے اہم ترین سپلائی شاکس میں سے ایک قرار دیا ہے۔انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران کہی، جس کا انعقاد International Monetary Fund کی منیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے کیا گیا۔ اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے گورنرز اور علاقائی مالیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ یہ اجلاس World Bank-IMF Spring Meetings کے موقع پر منعقد ہوا۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بتدریج عمومی سبسڈیز سے ہٹ کر ہدفی معاونت کے نظام کی جانب بڑھ رہا ہے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقوں کو مؤثر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔قبل ازیں، Coalition of Finance Ministers for Climate Action Ministerial Meeting کے پندرہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے پاکستان کے عالمی شراکت داروں کی جانب سے ماحولیاتی مالیات کے فروغ میں مسلسل تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ملک میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

Exit mobile version