نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن، خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان تعاون پر مبنی لائحہ عمل وضع کرنے پر زور دیا ہے۔
وہ ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسی KULAKLIKAYA، مصر کے معاون وزیر خارجہ NAZIH EL NAGGARI اور سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود سے اسلام آباد میں بات چیت کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے چاروں برادر ممالک کے درمیان قریبی، برادرانہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر ہم آہنگی کو سراہا۔
تینوں ممالک کے سینئر سفارت کار اسلام آباد میں منعقد ہونے والے چار ممالک کے اعلیٰ حکام کے افتتاحی اجلاس کے لیے پاکستان میں ہیں۔
