
قومی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جاری نکاسی آب کے تمام منصوبے جون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں میں جاری نکاسی آب کے تمام منصوبے جون سے قبل مکمل کیے جائیں۔لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کی تنصیب اور بارشی پانی کی نکاسی کے منصوبے مون سون سیزن سے پہلے ہر صورت مکمل کیے جائیں۔اجلاس میں پندرہ شہروں میں واسا کمپلیکس عمارتوں کے ڈیزائن کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ واسا مون سون سے قبل نالوں کی صفائی کے لیے بڑے پیمانے پر ڈی سلٹنگ مہم بھی شروع کرے گا۔















