اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام آباد مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ حصہ لیں۔اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں معمول کی بریفنگ کے دوران ان کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس سفارتی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کشیدگی میں کمی لائیں اور دوبارہ تصادم کی صورتحال سے بچیں۔انتونیو گوتریس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازع کا پرامن حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی امریکہ اور ایران پر اسلام آباد مذاکرات میں نیک نیتی سے شرکت کی اپیل
