بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو برطانیہ کی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر کا ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران ایویٹ کوپر نے اسحاق ڈار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی بھی حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button