
قومی
پاکستان اور جرمنی کا جنگ بندی برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے حصول اور اسلام آباد میں امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کی حمایت پر جرمنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ ایک خوشگوار اور دوستانہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنا نہایت اہم ہے تاکہ مذاکرات نتیجہ خیز اور دیرپا ثابت ہو سکیں۔
دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی پورے خطے میں امن بحال ہو جائے گا۔















