پاکستان عالمی توجہ کا مرکز، عالمی رہنماؤں کی اسلام آباد امن مذاکرات پر تحسین

اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے تناظر میں پاکستان عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔اس اہم سفارتی پیش رفت کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو دنیا بھر کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ٹیلیفون کالز موصول ہوئیں۔

وزیرِ اعظم سے رابطہ کرنے والوں میں امیرِ قطر، بحرین کے بادشاہ، لبنان کے وزیرِ اعظم، آسٹریا کے چانسلر، جرمنی کے چانسلر اور اٹلی کے وزیرِ اعظم شامل تھے۔ان گفتگوؤں کے دوران عالمی رہنماؤں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کاوشوں پر مبارکباد پیش کی۔

پاکستان کی سفارتی کوششوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔

Exit mobile version