بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور بحرین کا خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کی کامیاب کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔آج ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں بحرین کے بادشاہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ جنگ بندی سے خطے میں پائیدار امن کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران حملوں کے بعد بحرینی قیادت کی جانب سے دکھائے گئے مثالی تحمل کو سراہا۔وزیراعظم نے حالیہ کشیدگی کے دوران بحرین میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button