
قومی
امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ناگزیر، اسحاق ڈار
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے مشرقِ وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔
اس موقع پر چینی سفیر نے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے چین کی حکومت کی جانب سے گہری قدردانی کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں فریقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری کوششیں تمام متعلقہ ممالک کے مفاد میں خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا باعث بنیں گی۔















