بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کی ضرورت، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کے باعث عالمی سطح پر ملک کا وقار مزید بلند ہوگا۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعہ سے فریقین کے درمیان مذاکرات دارالحکومت میں ہوں گے، جس سے پاکستان کو ایک عالمی امن کے ثالث کے طور پر دیکھا جائے گا۔

انہوں نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مقامی وسائل جیسے پن بجلی اور شمسی توانائی کو فروغ دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی تلاش کے عمل کو بھی تیز کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button