
تجارت
پنجاب میں نام نہاد ”گوبر ٹیکس” کی وصولی کی افواہوں پر وزیر بلدیات کی وضاحت
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پنجاب میں نام نہاد ”گوبر ٹیکس” کی وصولی کی افواہوں پر ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر گردش کرنے والی فی بھینس 30 روپے روزانہ گوبر ٹیکس وصولی کی خبر درست نہیں۔
ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت گوبر سے بائیو گیس ضرور تیار کی جائے گی۔ اس کے لئے پائلٹ پراجیکٹ شروع بھی ہوچکا ہے تاہم کوئی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ البتہ گوالہ منڈیوں میں صفائی کے اضافی انتظامات ضرور کئے جا رہے ہیں۔















