وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے ایکس میسج میں عوام پرمالی بوجھ کم کرنے کے لیے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا اعلان کیا ہےـ
رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے اور پبلک سروس بسوں کے لیے 100,000 روپے سبسڈی مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے دی گئی ہےـ
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میں پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز، خصوصاً اہل پنجاب سے پُرزور اپیل کرتی ہوں کہ عوام کا ساتھ دیں اور اس اضافے کا بوجھ مسافروں اور صارفین پر منتقل نہ کریں۔حکومت صورتحال کی قریب سے نگرانی اور مؤثر ریگولیشن کرے گی تاکہ ریلیف حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید کہاکہ یہ وقت ہے ذمہ داری، ہمدردی اور یکجہتی کاہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ، جاری عالمی بحران اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ ناگزیر ہے۔
