
قومی
پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے پُرعزم ہے، وزیردفاع
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہے لیکن اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے اور ہمارا ردِعمل تیز، متوازن اور فیصلہ کن ہوگا۔انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر راج ناتھ کی جانب سے دہرائے جانے والا بیانیہ مایوسی اور واضح بے چینی کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بین الاقوامی طور پر بھی ثابت نہ ہو سکا اور اس نے بھارت کی طرف سے خودساختہ بحرانوں پر انحصار کو ہمیشہ کیلئے بے نقاب کر دیا۔















