
قومی
صدر مملکت اور وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں 13 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں تیرہ خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے غیر متزلزل قومی عزم کا اظہار کیا۔صدر نے کہا کہ قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک کے تحفظ کیلئے دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں۔















