بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن باڑہ خیبر اور بنوں میں کئے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باڑہ خیبر میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج کو انجام تک پہنچایا گیا، کامیاب کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گرد ٹھکانے تباہ کئے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت آپریشن جاری ہے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button