بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن ٹریبونل نے این اے 127 سے عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی

لاہور کے ایک الیکشن ٹربیونل نے عام انتخابات میں حلقہ این اے 127 سے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔

ملک ظہیر عباس کھوکھر نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ٹربیونل نے ملک ظہیرعباس کھوکھر کی درخواست کو غلط، ناقابل سماعت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

ملک ظہیر عباس کھوکھر نے بار بار کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ وہ اپنے حق میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔

ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے اور درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے پر الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذر داری خارج کر دی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی طرف سے الیکشن ٹربیونل میں بیرسٹر حارث عظمت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ بھی دوران سماعت موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button