
قومی
محسن نقوی کی نادرا کو غیرقانونی مقیم باشندوں کی وطن واپسی کیلئے اداروں سے تعاون کی ہدایت
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کی اپنے وطن واپسی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کرے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں نادرا ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں کی فوری نشاندہی یقینی بنائی جائے اور ایسے افراد کو قومی ڈیٹا بیس سے نکال دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے عرصے میں نادرا کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے عوام کی سہولت کے لیے مزید جدید خدمات متعارف کرانے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا کے جدید دفاتر کرائے کی عمارتوں کے بجائے اپنی زمین پر بنائے جائیں۔















