نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں چار فریقی اجلاس کے لئے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران مہمان نوازی کی تعریف کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان، ترکیہ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم ، ترک وزیرخارجہ کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
