پاکستان اور ترکی کا اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق

اسلام آباد میں آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار اور ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور ترکی نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان اور ترکی کے تاریخی اور بھائی چارے کے تعلقات پر زور دیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کی وابستگی کو دہراتے ہوئے ترکی کے ساتھ شراکت داری کی اہمیت اجاگر کی۔

اس ملاقات نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور دونوں بھائی ملکوں کے درمیان طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت، بشمول ایران میں بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور مستحکم سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

Exit mobile version