
قومی
پاکستان کا ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے مضبوط بین الاقوامی تعاون پر زور
پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے مضبوط بین الاقوامی تعاون اور فنانسنگ پر زور دیا ہے تاکہ زیرو ویسٹ کو قابل حصول بنانے کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے نیویارک میں زیرو ویسٹ کے عالمی دن کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مندوب نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک کے لیے خوراک کے ضیاع پر قابو پاناماحولیاتی اور اقتصادی ترجیح کے علاوہ ایک اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔















