بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایف آئی اے کے اصلاحاتی عمل کو دسمبر 2026 تک مکمل کیا جائے گا: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں اصلاحاتی عمل اس سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خلاف جامع کارروائی کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی تمام سرکاری اداروں میں سختی سے نافذ کی جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بیرون ملک ملازمت کے تمام اشتہارات آن لائن مانیٹر کیے جائیں اور عوام میں گمراہ کن اشتہارات کے حوالے سے آگاہی یقینی بنائی جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو منظم جرائم کی تمام اقسام کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر منظم کیا جائے گا۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کا جامع ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button