بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعظم شہباز شریف کی کویت پر ہوئے حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے آج کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہونے والی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کویت پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور مشکل گھڑی میں کویتی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کویتی قیادت کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر کویت کے ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔انہوں نے موجودہ بحران کے دوران کویت کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ اظہارِ یکجہتی کے خط کو بھی سراہا۔ ولی عہد نے حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button